ہفتہ, جولائی 14, 2012

سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

پالی کیلے میں کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا جبکہ اس سے قبل دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے فیصلے کے ختم ہوگیا اور یوں میزبان ٹیم نے یہ سیریز ایک، صفر سے جیت لی۔

پالی کیلے میں جمعرات کو میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 380 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 270 رنز کا ہدف دیا۔ اسد شفیق 100 اور عدنان اکمل 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ سنگاکارا 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسد شفیق کو میچ کا جب کہ سنگاکارا کو ٹیسٹ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے جیتا تھا جب کہ باقی دونوں ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔

اس دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر رہی جب کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی سری لنکا نے تین ، ایک سے جیتی تھی۔

سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔