ہفتہ, نومبر 24, 2012

Show desktop icon غائب، کیا کریں

اگر آپ کے Quick Launch toolbar سے
Show desktop icon کسی وجہ سے ختم یعنی ڈیلیٹ ہوجائے تو ایسے کریں کہ

1- سٹارٹ Start میں جا کر،
2- رَن Run پر کلک کریں۔
3- جو ڈبہ کھلے گا اس میں notepad لکھیں اور اوکے OK کا بٹن دبائیں۔
4- نوٹ پیڈ کا جو نیا صفحہ کُھلے گا اس میں مندرجہ ذیل کمانڈ کاپی کرکے پیسٹ کریں۔
[Shell]
Command=2
IconFile=explorer.exe,3
[Taskbar]
Command=ToggleDesktop

یہ کرنے کے بعد بائیں طرف فائل مینیو میں جاکر Save As پر کلک کریں، اس بات کا خیال رکھیں کہ فائل آپ نے ڈیسک ٹاپ desktop پر محفوظ Save کرنی ہے۔ اور فائل کا نام Show desktop.scf دینا ہے۔ جیسے ہی آپ فائل ڈیسک ٹاپ پر محفوظ Save کریں گے ڈیسک ٹاپ پر Show desktop icon بن جائے گا، آپ اسے وہاں سے اپنے ماؤس کے ذریعے Quick Launch toolbar میں ڈال لیں۔

موٹر وے کے بیچوں بیچ رہائشی چینی جوڑا

بیجنگ… این جی ٹی… اپنے گھر سے محبت کسے نہیں ہوتی لیکن اس چینی میاں بیوی کے تو کیا ہی کہنے ہیں، جنہوں نے موٹر وے کی تعمیر کے لئے اپارٹمنٹ خالی کر دینے کا فیصلہ رد کر دیا۔ 

کہانی صرف یہیں تمام نہیں ہوئی بلکہ جب اس چینی جوڑے نے حکومت کی جانب سے مناسب رقم نہ ملنے پر اپنا اپارٹمنٹ چھوڑ دینے سے انکار کر دیا تو حکومت نے بھی بلڈنگ کے ارد گرد ہی موٹروے تعمیر کر دی۔ اب یہ عمر رسیدہ جوڑا سڑک کے بیچ رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔
 

سپر ہاکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو 4-2 سے ہرا دیا

نائن اے سائیڈ سپر ہاکی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا، حسیم خان اور عمر بھٹہ کے گولز کی بدولت پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام پر 2-1 کی برتری حاصل تھی، لیکن انگلینڈ نے دوسرے ہاف میں بہتر کارکردگی دکھا کر میچ جیت لیا۔ 

انگلینڈ کی جیت میں نک کیٹلین کا کردار اہم تھا جنہوں نے 4 میں سے 2 گول کئے۔ یہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے، پاکستان ٹیم ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں آج بھارت کا سامنا کرے گی۔

سپر ہاکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو 4-2 سے ہرا دیا

لاوارث ٹائیگر بچوں کو نئی ماں مل گئی

روس میں ٹائیگر کے تین بچوں کو نئی ماں مل گئی ہے، مگر وہ شیرنی نہیں بلکہ جرمن نسل کی سفید شیفرڈ کتیا ہے، جس کا نام تالیم ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ بچے روس کے بحیرہ اسود کے ایک تفریحی قصبے سوچی کے چڑیا گھر میں 14 نومبر کو پیدا ہوئے تھے۔ پیدائش کے بعد نر بچوں کے نام اولیمپ اور دار جب کہ مادہ ٹائیگر کا نام تالی رکھا گیا۔ بچوں کی ماں نے، جس کا نام باگیریا ہے، جنم دینے کے بعد انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا، اور وہ لاوارث ہوگئے۔ باگیریا اس سے پہلے بھی دو بچوں کو جنم دینے کے بعد انہیں چھوڑ چکی ہے۔ ماضی کے تجربے کے پیش نظر چڑیا گھر کی انتظامیہ بچوں کی پیدائش سے قبل ہی ان کی نئی ماں کا انتظام کر چکی تھی۔ چنانچہ جیسے ہی شیرنی نے اپنے نوزائیدہ بچوں کو پرے دھکیلا، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انہیں نئی ماں کے حوالے کر دیا۔ بچوں کا باپ بھی اسی چڑیا گھر میں ہے، لیکن بچوں کی دیکھ بھال عموماً ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ 

چڑیا گھر کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بچے اپنی ٹائیگر کی جبلت کا اظہار کرتے ہوئے غرانے اور پنچے مارنے سے باز نہیں رہتے، لیکن کتیا کےرویے میں ان کے لیے نرمی اور شفقت ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کو توقع ہے کہ ٹائیگر کے بچے اپنی نئی ماں کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔

یادداشت تیز کرنے کے لئے نیند پوری کریں


ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی یاد داشت پر اثر انداز ہو تی ہے اور بہتر حافظے کے لیے نیند پوری کرنا نہایت اہم ہے۔ امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق سکول جانے والے وہ بچے جو رات کی نیند لیتے ہیں وہ سکول میں زیادہ تیزی سے اپنا سبق یاد کر لیتے ہیں۔ 
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات میں مکمل نیند لینے سے نہ صرف اگلے دن دماغ تر و تازہ ہوتا ہے بلکہ نیند کے دوران دماغ میں اسی سبق کو دہرانے کا عمل بھی جاری رہتا ہے اور یوں اس دن کا سبق بہتر طور پر ذہہن نشین ہو جاتا ہے۔