جمعہ, جون 22, 2012

نماز پڑھو اس سے قبل کے نماز پڑھی جائے


تختی 7: افواج پاکستان کی جانب سے ایک اور ٹیبلیٹ متعارف



حال ہی میں ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے ’تختی 7‘ کے نام سے ایک نئی ٹیبلیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔ جو کہ پچھلی ٹیبلیٹ سے کچھ بہتر ہے۔ اس ٹیبلیٹ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

1۔ 1GHz اے آر ایم پراسیسر
2۔ 512MB ریم
3۔ 8GB میموری اور 32GB تک میموری کارڈ کی سہولت
4۔ گوگل اینڈرائیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ
5۔ ویڈیو کالنگ کیمرہ، 7 انچ لمبی سکرین، وائی فائی اور منی یو ایس بی، جی سینسر، ایچ ڈی ایم آئی

اس ٹیبلیٹ کے حوالے سے پہلے یہ افواہ بھی گردش کرتی رہی کہ اس میں ڈول کور پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے لیکن بعد ازاں تصدیق کی گئی کہ اس میں سنگل کور پراسیسر ہی نصب ہے۔ PAC Pad 1 ہی کی طرح اس ٹیبلیٹ کی قیمت بھی 15500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ ٹیبلیٹ فی الوقت صرف راولپنڈی میں دستیاب ہے اور اس پتہ سے خریدی جاسکتی ہے۔
مکان نمبر 804 گلی نمبر 1، چکلالہ سکیم 3 راولپنڈی۔
فون 0515153958
ای میل sales@cpmc.pk

نوکیا کا پاکستان میں سستا ترین موبائل فون ۔۔۔ صرف 1500 روپے


نوکیا بلاشبہ پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور اور قابل اعتماد موبائل فون کمپنی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ لیکن گذشتہ چند سالوں میں دیگر کمپنیوں سام سنگ اور چائنہ کے سستے فونز مارکیٹ میں آجانے سے نوکیا فونز کی فروخت میں کافی کمی آئی ہے۔

نوکیا کی جانب سے پاکستان میں کمپنی کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں، اسی حوالے سے اب پاکستان میں نوکیا کا سب سے سستا ترین فون نوکیا 103 متعارف کروایا گیا ہے۔ جسکی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوکیا کہ مطابق یہ فون ان افراد کے لیے موزوں ترین ہے جو موبائل فون تو رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا بجٹ اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

نوکیا 103 بنیادی خصوصیات سے مزین ایک بہترین فون ہے جس میں ٹارچ لائٹ، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری رنگ ٹونز، گیمز اور سپیکنگ کلاک جیسے کارآمد فیچرز بھی موجود ہیں۔ ان تمام فیچرز کے ساتھ ساتھ فون بہترین بیٹری ٹائمنگ بھی فراہم کرتا ہے۔

یوفون کی بنڈل آفر 5 روپے میں بہت کچھ

یوفون نے پری پیڈ صارفین کے لیے ’’5 کا پنچ‘‘ نامی ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ بنڈل پیکج متعارف کروایا ہے۔ اس بنڈل پیکج میں 5 روپے بشمول تمام ٹیکسز کی ادائیگی پر صارفین روزانہ 500 ایس ایم ایس، 500 ایم ایم ایس اور 5 ایم بی موبائل انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے 100 ملائیں اور سکرین پر ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں یا پھر SUB لکھ کر 5505 پر ارسال کریں۔ آپ اپنے موبائل سے شارٹ کوڈ #5505* ملا کر بھی آفر ایکٹیو کرسکتے ہیں۔

1۔ بقایا ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور انٹرنیٹ کی معلومات کے لیے #706* ملائیں۔

2۔ ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پاکستان میں کسی بھی نیٹ ورک پر استعمال کرسکتے ہیں۔

3۔ 24 گھنٹوں کے بعد سروس دوبارہ حاصل کرنا پڑتی ہے خوب بخود ری سبسکرائب نہیں ہوتی۔