اتوار, ستمبر 23, 2012

سب سے مقبول غیر ملکی ٹیم

پاکستان کی کرکٹ ٹیم میچ جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں وہ سری لنکا میں سب سے مقبول غیرملکی ٹیم ہے۔ کولمبو کی طرح کینڈی میں بھی پاکستانی ٹیم کے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو اس کا ذکر کرتے ہوئے پرجوش ہوجاتی ہے۔

یہ پرستار چاہے رکشہ ڈرائیور ہوں، دکاندار یا پھر ہوٹل کے ویٹر وہ یہ دیکھ کر کہ آپ پاکستانی ہیں کرکٹ پر بات شروع کردیتے ہیں اور پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

پاکستانی ٹیم کے ان پرستاروں کی گفتگو عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور انضمام الحق سے شروع ہوتی ہے اور جب ذکر موجودہ کرکٹرز کا آتا ہے تو ظاہر ہے وہ شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ ترین کرکٹر کہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

کولمبو میں انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے اختتام پر شائقین کی ایک بڑی تعداد شاہد آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےجمع تھی اور ہر کوئی چاہتا تھا کہ موبائل فون کے کیمرے سے شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر بنوا لے لیکن سخت سکیورٹی نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔

ورلڈ کپ کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر بھی شہر میں جگہ جگہ مختلف کھلاڑیوں کے بیٹنگ اور بالنگ ایکشن والے کٹ آؤٹ لگے ہوئے ہیں اور ان میں صرف شاہد آفریدی ہی واحد پاکستانی کرکٹرز دکھائی دیتے ہیں۔

سری لنکا کے میدانوں میں جب بھی پاکستانی ٹیم میچ کھیل رہی ہوتی ہے تو شائقین کسی دوسری ٹیم کی نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ صرف اس وقت رک جاتا ہے جب پاکستان کا مقابلہ ان کی اپنی ٹیم سے ہو ایسے میں ان کی ہمدردیاں سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہوتی ہیں۔

پاکستان کے دو سابق سپنرز دو مختلف ٹیموں کے کوچنگ سٹاف میں شامل ہو کر سری لنکا آئے ہوئے ہیں۔ لیگ سپنر مشتاق احمد انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ ثقلین مشتاق کے تجربے سے بنگلہ دیشی ٹیم فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ثقلین مشتاق کا معاہدہ دسمبر تک ہے۔ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے بالنگ کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں۔

ثقلین مشتاق انگلینڈ میں مقیم ہیں لیکن پاکستان کے حالات سے سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی یہ ارادہ کیا کہ پاکستان جا کر مستقل سکونت اختیار کر لی جائے تو کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوجاتا ہے اور پھر وہ اپنا ارادہ ترک کردیتے ہیں۔

پاکستان کے حالات پر سری لنکن بھی افسوس ظاہر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور یہ سوال کرتے ہیں کہ جس طرح ان کے ملک میں دہشت گردی اور خون ریزی ختم ہوگئی پاکستان میں یہ کب ختم ہوگی؟

’سب سے مقبول غیر ملکی ٹیم‘

جمعرات, ستمبر 20, 2012

فیس بک پر پولیس کے خلاف تبصرہ؛ بھارتی دوشیزہ گرفتار

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… بھارت میں ٹریفک پولیس کے بارے اپنے فیس بک صفحہ پر قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے والی قومی یوارڈ یافتہ دوشیزہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں قومی بہادری ایوارڈ کی فاتح 22 سالہ لڑکی کو فیس بک کے صفحہ پر مبینہ طور پر چندی گڑھ ٹریفک پولیس کے خلاف توہین آمیز تبصرے پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ گیتا چوپڑا بہادری ایوارڈ کے فاتح حنا بخشی پر الزام ہے کہ اس نے چندی گڑھ UT ٹریفک پولیس کے خلاف اپنے فیس بک صفحہ پر توہین آمیز زبان کا استعمال کیا۔ حنا نے دعوٰی کیا کہ اسے اس بات پر ہراساں کیا جارہا ہے کہ اس کی دوست کے گھر سے اس کا ملٹی یوٹیلٹی وہیکل چوری ہوگیا تھا جس پر اس نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی، اس نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی طرف سے اس معاملے میں پیش رفت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا گیا تھا اور جب اس نے اپنے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی کوشش کی تو اسے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد چندی گڑھ پولیس کے متعلق فیس بک کا صفحہ پر اس نے تبصرہ کردیا۔ تاہم حنا نے اس کی تردید کی کہ اس نے فیس بک کے صفحہ پر کوئی قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کیا، اس کا کہنا تھا کہ اس نے ایک عام آدمی کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس نے اصرار کیا کہ اس کا تبصرہ عام نوعیت کا تھا کسی کو ہدف کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بھارت:فیس بک پر پولیس کے خلاف تبصرہ کرنے والی دوشیزہ گرفتار

اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے عازمین حج کی روانگی

ملک میں حج آپریشن شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے پروازیں عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد سے پانچ سو سے زائد عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے پچیس زیرو ایک حجاز مقدس روانہ ہوئی۔ وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ اور نوید قمر نے عازمین کو الوداع کیا۔

پشاور سے تین سو انتیس عازمین کو لے کر پہلی پرواز جدہ روانہ ہوئی۔ وزیر مواصلات ارباب عالم گیر نے حجاج کرام کو رخصت کیا۔

کراچی سے پہلی پرواز اکیس ستمبر، سکھر سے پچیس، ملتان سے ستائیس جبکہ سیالکوٹ سے یکم اکتوبر کو پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ عازمین کی دیکھ بھال کےلیے چھ سو بیس افراد پر مشتمل طبی عملہ، تین سو تیس معاونین، چار سو رضاکار جبکہ وزارت مذہبی امور کے دو سو افراد پر مشتمل سٹاف بھی سعودی عرب جائے گا۔ حجاج کی واپسی اکتیس اکتوبر سے شروع ہوگی۔

کرینہ کپور نے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پٹودی خاندان کرینہ کپور کےاس فیصلے سے بہت خوش ہے لیکن کپور خاندان کرینہ کے اس فیصلے پر ناراض ہے۔ کرینہ کپور کا خاندان سیف علی خان سے ان کی شادی پر رضامند تو ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ کرینہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ تاہم کرینہ کپور نے خاندان کی ناراضگی کے باوجود مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور گھر والوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انہوں نے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا لہٰذا ان کی شادی میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی کرینہ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے کسی بھی اداکارہ کو اپنا مذہب تبدیل نہیں کرنا چایئے۔

سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی نواب پٹودی سے شادی کے بعد اپنے مذہب کو خیر باد کہہ کر مسلمان ہوگئی تھیں اور ان کا اسلامی نام عائشہ سلطانہ رکھا گیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور زمبابوے مدمقابل ہوں گے

چوتھے آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے دن ایک میچ کھیلا جائے گا، ہاٹ فیورٹ جنوبی افریقا، زمبابوے کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گا۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں جیت کے لیے جنوبی افریقا فیورٹ ہے۔ میچ کی تیاری کے لیے دونوں ٹیموں نے فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئینٹی میں پرفارمنس پر نظر دوڑائی جائے تو 41 میں سے 30 میچ جیتنے والی ٹیم کو 16 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا۔ ٹیم کا سب سے بہترین سکور 241 ہے جو انگلینڈ کے خلاف سنچورین میں بنایا جبکہ سب سے کم سکور 114 بھی انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں 2009 میں سکور کیا۔ زمبابوے اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹی ٹوئینٹی میں دو مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور دونوں میچ میں کامیابی جنوبی افریقا کے نام رہی ہے۔ آئی سی سی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے 16 میچ کھیلے جن میں سے 11 جیتے اور 5 ہارے ہیں۔ 

زمبابوے کی کرکٹ کی سب سے مختصر طرز میں زمبابوے کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو زمبابوے کی ٹیم نے 21 میں سے صرف 3 میچ میں فتح اپنے نام کی ہے جبکہ 17 میچز میں شکست کا سامنا کیا ہے اور ایک میچ ٹائی رہا۔ زمبابوے کا سب سے بہترین سکور 200 ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں رواں برس بنایا جبکہ سب سے کم سکور 84 بھی کیوی ٹیم کے خلاف ہے۔ میگا ایونٹ میں بھی زمبابوے کی کارکردگی کچھ متاثر کن نہیں ہے۔ ٹیم نے 5 میں سے 4 میں شکست کھائی ہے جبکہ واحد فتح 2007 کے پہلے ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے کر حاصل کی ہے۔

ٹی 20 کپ: جنوبی افریقہ اور زمبابوے مدمقابل ہوں گے

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 23 رنزسے ہرادیا

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر159 رنزبنائے۔ بھارت کی طرف سے ورات کوہلی نے 50 رنزکی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سریش رائنا نے 38 رنز سکور کیے۔ 

افغانستان کی طرف سے شپور زاد ران 2 وکٹیں لے کرسب سے کامیاب بولررہے۔ افغانستان کی ٹیم نے 160 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا اچھا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ اور بالا جی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اشون نے 2 اور عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر ورات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

جمعہ کو عام تعطیل؛ یوم عشق رسول منانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے معمول کا ایجنڈا موخر کرکے گستاخانہ فلم سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنے اور جمعہ کو یوم عشق رسول بھی منانے کا فیصلہ کیا ہے.

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا۔ کابینہ ارکان نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی۔ کابینہ نے امریکی سفیر سے احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم گستاخانہ فلم کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ فلم سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شہری احتجاج ضرور کریں مگر املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کابینہ کے اجلاس میں شر انگیز فلم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت شر انگیز امریکی فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں مرکزی عشق رسول کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان بھی شریک ہونگے. کانفرنس کی سربراہی وزیراعظم کریں گے. تمام وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی کانفرنس میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ مسلم ممالک کے سفیروں کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی. کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو چاروں صوبوں کے گورنرز ہاؤس میں بھی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جس کی سربراہی گورنرز کریں گے. کابینہ کے اجلاس میں سانحہ کراچی اور لاہور میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کابینہ کے ارکان نے کراچی اور لاہور میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ارکان نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ادھر وفاقی کابینہ نے جمعتہ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اسے یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم منانے کا فیصلہ بھی کیا. جمعہ کو عشق رسول کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.

حکومت کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، یوم عشق رسول منانے کا فیصلہ

پاکستان: امریکی قونصل خانے بند؛ ویزا سروس معطل

پاکستان میں جاری امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ملک میں تمام امریکی قونصل خانے بند کردئے گئے ہیں اور سفارت خانے میں ویزا سروس معطل کردی گئی ہے، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا۔ موصوفہ نے مزید بتایا کہ پاکستان میں متعین سبھی سفارت کاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عرب دنیا میں ”مسلمانوں کی معصومیت“ نامی امریکی فلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پاکستان، یمن، لبنان، لیبیا اور دیگر ملکوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں تمام امریکی قونصل خانے بند؛ سفارت خانے میں ویزا سروس معطل

آئرلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

سری لنکا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوسرے میچ میں بدھ کو آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے دی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 123 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے 124 رنز کا ہدف صرف 15 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے اوپنگ بلے باز شین واٹسن نے 30 گیندوں پر 51 رن سکور کیے جبکہ دوسرے اوپنگ بلے باز وارنر نے 23 گیندوں پر 26 رن بنائے۔

قبل ازیں آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے 2 کھلاڑیوں صرف 15 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ 44 کے سکور تک پہنچتے پہنچتے اس کے 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ 4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی اننگز کو ذرا استحکام ملا اس کا سکور 85 رن تک جا پہنچا جہاں اس کی پانچویں وکٹ گری۔ کے جی اوبرائن آئرلینڈ کی طرف سے کامیاب بلے باز رہے اور انہوں نے 35 رن 29 گیندوں پر بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے واٹسن نے 26 رن دے کر تین اور سٹارک نے 20 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اب تک ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ ہوا ہے جس میں سری لنکا نے زمبابوے کو آسانی سے ہرا دیا تھا۔ بدھ کو ٹی ٹوئنی کے تیسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ افغا نستان سے ہو رہا ہے۔

آئرلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

توہتن آمیز فلم: اداکارہ کا فلم ساز کے خلاف مقدمہ

پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم کی ایک اداکارہ نے اپنے فلم ساز کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ کردیا ہے۔

سنڈی لی گارسیا نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ یو ٹیوب کمپنی کو اس فلم کو انٹرنیٹ سے اتارنے کا حکم دے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھی اداکاروں کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا گیا کہ وہ قدیم مصر کے بارے میں ایک فلم بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی باتوں کو بعد میں دیگر آوازوں کے ذریعے فلم میں ڈالا گیا اور جو سکرپٹ انہیں دیا گیا تھا اس میں پیغمبرِ اسلام کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

توہتن آمیز فلم: اداکارہ کا فلم ساز کے خلاف مقدمہ

اللہ تعالٰی تین چیزیں پسند کرتا ہے اور تین ناپسند

اللہ تعالٰی تین چیزیں پسند کرتا ہے اور تین ناپسند

کنٹیکٹ لینس نے دلہن کو عمر بھر کے لئے نابینا کردیا

چور لاوارث بیگ نہ اٹھا سکا

بدھ, ستمبر 19, 2012

Zong Offers Unlimited Calls for Rs.6


Ab Laga Asal SIXER!!
 
Zong has come up with a new offer; the Rs.6 Offer!

The offer will enable all Zong prepaid subscribers to enjoy unlimited Zong to Zong calls nationwide (Pakistan bhar se Pakistan bhar mein) from 6am till 6pm.

Jut pay Rs.6+ tax, to Subscribe Dial *666# and select 1
and
Dial *666# and select 2 to un-subscribe to the offer. 

Offer is available on all prepaid packages except M9, Perfect Package & Flutter. However, subscribers on the said packages can avail the offer with their consent after which they will be moved to Z20
Will there be a tariff switch fee if moving from Flutter or M9?

Yes, the standard tariff switch fee of Rs.15+ tax will be charged along with the daily subscription charges of Rs.6+ tax.
 
Offer can not be subscribed along with LBC. The two offers cannot be subscribed simultaneously. subscriber have to unsubscribe the existing offer to subscribe to the other.

امریکی پادری ٹیری جونز کے وارنٹ گرفتاری جاری

قاھرہ: مصر نے گستاخانہ فلم کی تیاری میں مدد کرنے پر امریکی پادری ٹیری جونز سمیت 8 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں جبکہ بھارت میں فلم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

مصری پراسیکیوٹر جنرل نے فلم کی تیاری میں مدد دینے والے 7 مصری قبطیوں اور امریکی پادری ٹیری جونز کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ مصری حکام کے مطابق اس بارے میں انٹروپول اور امریکی محکمہ انصاف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گستاخانہ فلم کے خلاف بھارت میں احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریاست تامل ناڈو اور مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے کئے گئے۔ جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
 

ورلڈ ٹی 20: آج آسٹریلیا آئرلینڈ اور افغانستان بھارت کے مد مقابل


ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کا سامنا آئرلینڈ سے جبکہ افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ کولمبو میں ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، گروپ بی کا یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ میں بظاہر آسٹریلوی ٹیم مضبوط دکھائی دیتی ہے لیکن آئرش ٹیم اپ سیٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسرے میچ میں ون ڈے کی عالمی چمیپین بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی وجہ سے اس میچ فیوریٹ ہے۔


بچوں کے پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق تمام بچوں میں سے ایک چوتھائی کے قریب پیٹ میں درد کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن اس کی وجہ اکثر جسمانی نوعیت کی نہیں ہوتی۔

جرمنی میں چھوٹے بچوں کے ڈاکٹروں کی تنظیم سے وابستہ ڈاکٹر اُلرش فیگیلر کا کہنا ہے کہ اکثر بچوں کے پیٹ میں درد کی وجہ خوف یا پھر ذہنی دباؤ ہوتا ہے۔ پیٹ میں درد کی اس قسم کو مزید واضح کرتے ہوئے ڈاکٹر اُلرش بتاتے ہیں کہ یہ درد اکثر بچوں کو سکول کے دنوں میں ہوتا ہے اور چھٹی والے دن غائب ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر اُلرش والدین کو نصحیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر چھوٹے بچے مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت کریں تو والدین کو نوٹ کرنا چاہیے کہ بچے کب یہ شکایت کرتے ہیں اور بچوں سے باقاعدہ یہ پوچھنا چاہیے کہ انہیں یہ درد پیٹ کے کس حصے میں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کے مطابق والدین کا اس طرح کا مشاہدہ بچے کے پیٹ میں درد جیسے مرض کو ختم کرنے یا پھر اس کے حل میں مدد دے سکتا ہے۔

ڈاکٹر الرش کہتے ہیں کہ ناف کے ارد گرد اعصاب اور خون کی باریک نالیوں کا ایک گھنا نیٹ ورک ہوتا ہے اور اگر بچہ مایوس یا فکر مند ہو تو ناف کے ارد گرد کے عضلات میں اکڑاؤ پیدا ہوجاتا ہے، جس سے ایک ناخوش گوار سا احساس پیدا ہوتا ہے اور بچہ پیٹ میں درد محسوس کرنے لگتا ہے۔ 

اگر بچہ پیٹ میں درد کے نتیجے میں نیند سے بیدار
ہوجائے یا پھر یک دم کھیلنا بند کردے
 تو اس کی وجہ جسمانی ہوسکتی ہے
ڈاکٹر اُلرش کے مطابق اگر درد ناف کی بجائے پیٹ کے اوپر والے حصے یا پھر نیچلے حصے میں ہو تو یہ بخار کے ساتھ ساتھ کمزوری کی علامت ہے۔ اور اگر بچہ پیٹ میں درد کے نتیجے میں نیند سے بیدار ہوجائے یا پھر یک دم کھیلنا بند کردے تو اس کی وجہ جسمانی ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر اُلرش نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر بچوں کے پیٹ میں مسلسل درد رہے تو اُنہیں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیے۔ اور اگر درد کی کوئی جسمانی وجہ ثابت نہ بھی ہو تو والدین کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بچے کی نظر میں یہ پیٹ کا درد ہی ہے۔ ڈاکٹر الرش کے مطابق ایسے میں بچوں کو بہتر توجہ دینی چاہیے اور ان کے خوف یا ذہنی دباؤ کی وجوہات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کا ایک متبادل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچے کو اُس وقت تک لیٹے رہنے دینا چاہیے، جب تک یہ درد ختم نہیں ہوجاتا۔

بچوں کے پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟