وفاقی کابینہ نے معمول کا ایجنڈا موخر کرکے گستاخانہ فلم سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنے اور جمعہ کو یوم عشق رسول بھی منانے کا فیصلہ کیا ہے.
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا۔ کابینہ ارکان نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی۔ کابینہ نے امریکی سفیر سے احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم گستاخانہ فلم کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ فلم سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شہری احتجاج ضرور کریں مگر املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کابینہ کے اجلاس میں شر انگیز فلم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت شر انگیز امریکی فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں مرکزی عشق رسول کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان بھی شریک ہونگے. کانفرنس کی سربراہی وزیراعظم کریں گے. تمام وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی کانفرنس میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ مسلم ممالک کے سفیروں کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی. کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو چاروں صوبوں کے گورنرز ہاؤس میں بھی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جس کی سربراہی گورنرز کریں گے. کابینہ کے اجلاس میں سانحہ کراچی اور لاہور میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کابینہ کے ارکان نے کراچی اور لاہور میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ارکان نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ادھر وفاقی کابینہ نے جمعتہ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اسے یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم منانے کا فیصلہ بھی کیا. جمعہ کو عشق رسول کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.
حکومت کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، یوم عشق رسول منانے کا فیصلہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔