پیر, ستمبر 24, 2012

سردرد کی پین کلر مرض میں اضافہ کرسکتی ہے

برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد روکنے کے لئے پین کلر کا استعمال مرض میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے۔

برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سر درد ختم کرنے والی ادویات کا زیادہ استعمال معدے کی خرابی اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ان بیماریوں کے ساتھ سردرد کی شکایت بھی بڑھ جاتی ہے۔ 

ڈاکٹروں نے درد کش ادویات کا استعمال فوری طور پر یا مرحلہ وار ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر اس سے سر درد میں اضافہ ہوگا لیکن آہستہ آہستہ صحت بہتر ہوگی اور سر درد ختم ہوتا جائے گا۔

سوپ بچوں کو دمہ سے بچاتا ہے: طبی ماہرین

 طبی ماہرین کہتے ہیں سوپ پینے والے بچوں کو دمہ لاحق ہونے کا خدشہ نہیں رہتا۔ امریکا میں ہونے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ جن بچوں کو سوپ کے ذریعے وٹامن ای دیا جائے وہ سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ 
ڈاکٹروں کے مطابق ٹماٹر، سورج مکھی کے تیل اور دالوں کے استعمال سے بھی دمے سمیت سانس کی متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔