دنیا میں دو سو سے زائد ممالک ہیں۔ ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم از کم دس گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے، خوبانی، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے، پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں، کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے، آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں، چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں، گندم کی پیداوار کے لحاظ سے نویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پچیسویں نمبر پر ہے۔ اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور برِاعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے پچپنویں نمبر پر ہے۔ کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے۔ سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے۔ اس کے گیس کے ذخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہیں اور یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔
پھر بھی اس ملک کی 73 فیصد آبادی کی آمدنی دو ڈالر روزانہ سے کم ہے۔ دن کا آدھا وقت یہ ملک بجلی سے محروم رہتا ہے۔ آٹے کے لیے قطاریں لگتی ہیں اور خودکشی کی وجوہات میں اب غربت اور بھوک بھی شامل ہوگئی ہے۔

آگ لگے ایسے سورج کو
جس سے میرا گھر جلے
آگ لگے سورج کو
ذرا سوچئے! جس ملک کو اللہ تعالٰی نے بے پناہ وسائل دئیے ہوں، جو گندم،چاول، آم، کھجور، دودھ، کپاس، گنے، مالٹے، کینو اور خوبانی کی پیداوار میں ٹاپ ٹین میں ہے۔ جو تانبے، کوئلے، اور گیس وغیرہ میں پہلے دس نمبروں میں آتا ہے، جو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، جس کے نوجوان یورپ، مڈل ایسٹ اور امریکہ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور جس کی افرادی قوت کی مانگ یورپ اور مڈل ایسٹ میں ہے، جس کی قوم کا شمار دنیا کی ذہین اور محنتی قوموں میں ہوتا ہے وہ ملک کیوں معاشی بدحالی اور ابتری کا شکار ہے؟؟؟
صرف اس لئے کہ ہم نے کبھی اچھی قیادت منتخب نہیں کی، ہم نے اس ملک پر شریف برادران، زرداری اور چوہدریوں مسلط کئے ہیں۔ ہم آئندہ بھی ایسے ہی حالات کا شکار رہیں گے اگر ہم اچھے لوگوں کو منتخب کرکے آگے نہ لائے گے۔