سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسری ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر صرف ایک وکٹ کے نقصان پر تین سو چونتیس رن بنا لیے۔
پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنر محمد حفیظ کی سنچری اور ان کے ساتھیوں توفیق عمر اور اظہر علی کی نصف سنچریاں رہیں۔
توفیق عمر تو پینسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جبکہ کھیل کے اختتام پر محمد حفیظ ایک سو بہّتر اور اظہر علی بانوے رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
سینچر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو اوپنرز نے ٹیم کو اٹھہتر رنز کا آغاز فراہم کیا۔
اس سکور پر توفیق عمر اینجلو میتھیوز کی گیند پر کپتان جیاوردھنے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
ان کی جگہ اظہر علی کھیلنے کے لیے آئے جنہوں نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر نہ صرف سکور میں مسلسل اضافہ کیا بلکہ سری لنکن بلے بازوں کو مزید کامیابی بھی حاصل نہیں کرنے دی۔
اسی دوران محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں اور سری لنکا کے خلاف پہلی سنچری مکمل کی اور اس اننگز میں انہوں نے بارہ چوکے لگائے۔
اظہر علی نے پانچ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری بنائی۔
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دے دی تھی۔
اس سے پہلے پاکستان اس دورے پر سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔
حفیظ کی سنچری، پہلا دن پاکستان کے نام