بدھ, جولائی 04, 2012

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا 278 پر پانچ آؤٹ

سری لنکا اور پاکستان کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز سکور کیے تھے اور اس پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

چوتھے روز کے کھیل میں سری لنکا نے 72 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔

چوتھے روز کھیل بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان اور پراناویتانا نے اننگز کا آغاز کیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دلشان اور سنگاکارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 236 کے مجموعی سکور پر گری جب دلشان ایک سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو جنید نے آؤٹ کیا۔

سری لنکا کو اس کے بعد یکے بعد دیگرے نقصان ہوا جب جے وردھنے اور سماراویرا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ رندیو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے جنید نے تین اور سعید اجمل اور رحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے اس ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو اکیاون رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پیر کو پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو اکیاون رنز پر اننگز ڈکلیئر کی تو اس وقت کپتان مصباح الحق چھیاسٹھ اور عبدالرحمان اٹھارہ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے پہلے اتوار کو میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو اٹھاسی رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے جلد ختم کردیا گیا تھا اور جب کھیل روکا گیا تو کپتان مصباح الحق انتیس اور اسد شفیق ایک رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

پیر کو میچ کے آغاز پر اسد شفیق دو رنز بنا کر دلشان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد چھٹی وکٹ وکٹ کیپر عدنان اکمل کی گری جو صرف پانچ رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر دلشان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے روز محمد حفیظ چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اور ایک سو ستاون رنز بنانے کے بعد سورج راندیو کی گیند پر کیچ ہوگئے۔

یونس خان نے بتیس رنز اور توفیق عمر نے 65 رنز بنائے۔

سنیچر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دے دی تھی۔

اس سے پہلے پاکستان اس دورے پر سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔


کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا 278 پر پانچ آؤٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔