سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجانے کے بعد پارلیمان کے ایوان زیریں میں موجود سگے بھائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کے بھائی علی موسٰی گیلانی کچھ عرصہ قبل ہی ضمنی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور گیلانی برادران سے پہلے یہ یہ اعزاز مسلم لیگ نون اور جمیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔
نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کے بھائی علی موسٰی گیلانی کچھ عرصہ قبل ہی ضمنی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور گیلانی برادران سے پہلے یہ یہ اعزاز مسلم لیگ نون اور جمیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔
گیلانی برادران سے قبل عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے جبکہ مسلم لیگ نون کے راجہ صفدر اور راجہ اسد جہلم کے دو حلقوں سے بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین اور ان کے بھائی رانا افضال بھی ایک ہی وقت میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
سنہ انیس سو ترانوے میں مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور ان کے بھائی شہبازشریف بھی بیک وقت رکن قومی اسمبلی رہے۔ انیس سو ستانوے میں جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ان کے ایک بھائی عباس شریف رکن قومی اسمبلی اور دوسرے بھائی شہبازشریف وزیراعلٰی پنجاب تھے۔
قومی اسمبلی میں جہاں ایک جماعت سے بیک وقت منتخب ہونے والے سگے بھائی رکن ہیں وہیں ایوان میں ایسے دو سگے بہن بھائی بھی ہیں جو بیک وقت دو مختلف جماعتوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
یاسمین رحمان کا تعلق حکمران جماعت پیپلزپارٹی سے ہے جبکہ ان کے بھائی پرویز ملک حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے رکن اسمبلی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے خرم جہانگیر وٹو اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ ان کی بہن روبینہ شاہین وٹو رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
ماضی میں اس کے برعکس پیپلزپارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو وزیراعظم تھیں اور ان کے بھائی مرتضٰی بھٹو سندھ اسمبلی کے رکن تھے۔
قومی اسمبلی سے ہٹ کر دیکھا جائے تو ایسے منتخب بہن بھائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو بیک وقت سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے رکن چنے گئے ہیں۔
ان میں سب سے نمایاں نام عوامی نیشنل پارٹی کے بلور برادران کا ہے۔ الیاس بلور رکن سینیٹ ہیں جبکہ ان کے بھائی وفاقی وزیر غلام احمد بلور قومی اسمبلی اور سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور خیبر پختونحوا اسمبلی کے رکن ہیں۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ قاف کےسربراہ چودھری شجاعت حسین اس وقت سینیٹر ہیں جبکہ ان کے بھائی چودھری وجاہت حسین رکن قومی اسمبلی ہیں۔
مسلم لیگ نون کے ہی خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اس طرح مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کے بھائی سیف الملوک کھوکھر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بھائی احمد مجتبٰی گیلانی بھی ضمنی انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی کامیاب ہوئے۔ اس طرح گیلانی برادران بھی بیک رکن اسمبلی بننے والے بھائیوں میں شامل ہوگئے۔ تاہم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی باعث یہ اعزاز برقرار نہ رہ سکا۔
مسلم لیگ نون کے کھوسہ برادران کا شمار بھی ان منتخب نمائندگان میں ہوتا ہے جو بیک وقت قومی یا صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔ سردار حسام الدین کھوسہ اور ان کے چھوٹے بھائی سردار دوست محمد کھوسہ پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ان کے ایک بھائی سیف الدین کھوسہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
دوست محمد کھوسہ صوبائی وزیر اور وزیراعلٰی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔
سنہ دو ہزار دو میں منتخب والی اسمبلی میں سمیرا ملک اور ان کی بہن عائلہ ملک بھی ایک ہی وقت قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔
سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں اپنے آبائی شہر ملتان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا اور دونوں نشستوں پر کامیاب ہوگئے تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی اور خالی ہونے والی نشست پر اپنے بھائی مرید حسین قریشی کو امیدوار نامزد کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
اس طرح مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر ضمنی انتخاب میں اسمبلی کے رکن بنے جبکہ ان کے بھائی طاہرعلی مانسہرہ کی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔