ٹینس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ٹینس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ, جولائی 04, 2012

ماریہ شراپووا کی ومبلڈن میں شکست

پیر کے روز عالمی نمبر ایک روس کی ماریہ شراپووا جرمن کھلاڑی سابین لیسکی سے چھ چار اور چھ تین سے شکست کے بعد ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

شراپووا نے ایک ماہ قبل ہی کریئر گرینڈ سلیم مکمل کیا تھا۔

خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں پندرہویں نمبر کی لیسکی نے دو ہزار چار کی ومبلڈن چیمیئن کو پہلی بار مات دی ہے۔ اس سے قبل ان کے بیچ تین میچ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک گزشتہ سال کا ومبلڈن سیمی فائنل بھی تھا۔

دوسری جانب چار مرتبہ ومبلڈن کی فاتح سرینا ویلیمز اور دفاعی چیمپیئن پترا کوتووا بھی فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

چار مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن کم کیلیئسٹرز جرمنی کی ایجلیق کربر سے چھ ایک، چھ ایک سے ہار گئیں۔ کیلیئسٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری ومبلڈن ٹورنامنٹ تھا۔

ادھر مردوں کے مقابلوں میں چھ دفعہ ومبلڈن کے فاتح راجر فیڈرر سات چھ، چھ ایک، چار چھ اور چھ تین سے زیویئر مائلیس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے۔

شراپووا سے پہلے اس سال ومبلڈن کا پہلا غیرمتوقع نتیجہ رافائیل نڈال کی گزشتہ ہفتے چیک ریپبلک کے لوکس روسول سے مات تھی۔


ماریہ شراپووا کی ومبلڈن میں شکست

اتوار, جولائی 01, 2012

ثانیہ اور بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن سے باہر

بھارت کی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں سے باہر ہوگئی ہے۔ انھیں ایک ان سیڈڈ جوڑی کے ہاتھوں چھ تین اور چھ ایک کے سکور سے سٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اسی سال ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی نے فرنچ اوپن مقابلوں میں مکسڈ ڈبلز کا خطاب حاصل کیا تھا تاہم ومبلڈن میں انھیں دوسرے ہی دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی کو ومبلڈن میں پانچواں درجہ دیا گیا تھا لیکن وہ پال ہینلی اور اے کردریاتسیوا کی جوڑی سے شکست کھا گئے۔

بھارت کی یہ جوڑی اپنی لے میں نہیں آسکی اور پہلا گیم چھ تین سے ہارنے کے بعد واپسی نہیں کر سکی اور دوسرا گیم بہت آسانی سے گنوا دیا۔

لندن میں جاری ایک سو چھبیسویں ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ میں ثانیہ مرزا خواتین کے ڈبلز کے مقابلوں میں ابھی بھی موجود ہیں اور وہ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔



ثانیہ اور بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن سے باہر