روس کی ٹینس سٹار ماریا شاراپووا نے فرانس کی ماریون بارٹولی کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے یہ میچ 3-6، 6-3 اور 6-4 سے جیتا اور 6 سال میں پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
ماریا شاراپووا کو رواں سال تین سیٹ تک جانے والے کسی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ماریا شاراپووا نے کہا کہ خوش قسمتی ہمیشہ مدد کرتی ہے اور یو ایس اوپن کے اس مرحلے تک دوبارہ پہنچنے میں بہت وقت لگ گیا ہے۔
ماریا شاراپووا کا آج سیمی فائنل میں بیلارس کی دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریا آزارینکا سے مقابلہ ہوگا۔ ماریا شاراپووا کا کہنا ہے کہ وکٹوریا آزارینکا نے مجھے آسٹریلیا میں بہت آسانی سے شکست دی تھی، مجھے گرانڈ سلام میں بدلہ لے کر بہت اچھا لگے گا۔