گرفتاری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
گرفتاری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ, ستمبر 19, 2012

امریکی پادری ٹیری جونز کے وارنٹ گرفتاری جاری

قاھرہ: مصر نے گستاخانہ فلم کی تیاری میں مدد کرنے پر امریکی پادری ٹیری جونز سمیت 8 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں جبکہ بھارت میں فلم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

مصری پراسیکیوٹر جنرل نے فلم کی تیاری میں مدد دینے والے 7 مصری قبطیوں اور امریکی پادری ٹیری جونز کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ مصری حکام کے مطابق اس بارے میں انٹروپول اور امریکی محکمہ انصاف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گستاخانہ فلم کے خلاف بھارت میں احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریاست تامل ناڈو اور مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے کئے گئے۔ جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔