اتوار, جولائی 22, 2012

کیا دنیا صرف لڑکیوں کیلئے ہے؟


روسی اولمپک ٹیم لندن کے لیے روانہ

روس کی اولمپک ٹیم کی لندن کے لیے روانگی سے پہلے ماسکو میں لال چوک پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر برائے کھیل ویتالی متکو، قومی اولپمک کمیٹی کے صدر الیکساندر ژوکوو اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے گم نام سپاہی کی قبر پر پھول چڑھائے جس کے بعد کریملن میں ان کی ملاقات صدر مملکت ولادی میر پوتین سے ہوئی۔ پوتین نے تمنا کی کہ ہمارے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے اعزاز میں لندن کے اولمپک ٹھکانوں کے اوپر روس کا جھنڈا لہرایا جائے اور روس کا قومی ترانہ سنایا جائے۔ صدر مملکت نے یقین سے کہا کہ ٹیم کے اراکین کامیابی حاصل کرنے کے قابل ہیں۔

لندن اولمپسک میں روسی ٹیم سینتیس مقابلوں میں سے چونتیس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ روسی وفد میں چار سو چھتیس کھلاڑی شامل ہیں۔ روس کا اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے تین اولین ممالک میں شامل ہونے کا منصوبہ ہے۔

سمتھ اور آملہ کی شاندار سنچریاں

اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر چار سو تین رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر چھیاسی رنز سے کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ اور ہاشم آملہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ سمتھ ایک سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آملہ ایک سو بیاسی رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

سمتھ دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے سوویں ٹیسٹ میں سنچری سکور کی ہے۔ کھیل کے اختتام پر آملہ کے ساتھ ژاک کالس بیاسی رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ ایک اور دوسری دو سو ساٹھ رن پر گری۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم تین سو پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن ایلسٹر کک نے بنائے جن کا سکور ایک سو پندرہ تھا۔

بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان موجودہ سیریز کے دوران تین ٹیسٹ، پا نچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

سمتھ اور آملہ کی شاندار سنچریاں

سری لنکا کو بائیس رنز سے شکست

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو بائیس رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے تین سو پندرہ رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو چودہ رنز سکور کیے۔

جواب میں سری لنکا مقررہ اوورز میں 293 رنز بنا سکا اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا ہی جم کر کھیل پائے اور انہوں نے 133 رنز سکور کیے۔

بھارت کی جانب سے اوپنر سہواگ بدقسمت رہے کہ وہ اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے۔ وہ چھیانوے رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور انہوں نے ایک سو چھ رنز سکور کیے۔ ان کو پریرا نے آؤٹ کیا۔ رائنا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور نصف سنچری مکمل کی۔ ان کو بھی پریرا نے آؤٹ کیا۔

بھارت سری لنکا میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔

سری لنکا کو بائیس رنز سے شکست

اولمپکس میں پاکستان کے صرف دس تمغے

پاکستان 1948 کے لندن اولمپکس سے 2008 کے بیجنگ اولمپکس تک سوائے ایک اولمپکس کے تمام میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا ہے۔

افغانستان میں روسی موجودگی کے خلاف جن ملکوں نے 1980 کے ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ کیا تھا ان میں پاکستان بھی شامل تھا۔
روم اولمپکس 1960ء میں‌ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم

پندرہ اولمپکس میں پاکستان نے اب تک گیارہ کھیلوں میں حصہ لیا ہے لیکن ان میں سے صرف تین کھیلوں ہاکی، باکسنگ اور پہلوانی میں وہ دس تمغے حاصل کرسکا ہے جن میں تین طلائی چاندی کے تین اور کانسی کے چار تمغے شامل ہیں۔

پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں۔ اس نے یہ کامیابیاں 1960 کے روم اولمپکس، 1968 کے میکسیکو اولمپکس اور 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ ہاکی میں پاکستان نے چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے بھی حاصل کیے ہیں۔

پاکستان نے کانسی کے دیگر دو تمغے پہلوانی اور باکسنگ میں جیتے ہیں۔ پہلوانی میں پاکستان کے محمد بشیر نے 1960 کے روم اولمپکس میں 73 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

1988 کے سیؤل اولمپکس میں باکسر حسین شاہ مڈل ویٹ کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

سیؤل اولمپکس 1988ء میں حسین شاہ (شہید) وکٹری سٹینڈ پر
ایتھلیٹکس میں پاکستان نے چودہ اولمپکس میں شرکت کی ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹس کی سب سے قابل ذکر کارکردگی 1956 کے میلبرن اولمپکس میں رہی جس میں عبدالخالق سو اور دو سو میٹرز کے سیمی فائنل تک پہنچے اور غلام رازق نے ایک سو دس میٹرز ہرڈلز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ چار ضرب سو میٹرز ریلے میں بھی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی۔

روم اولمپکس میں محمد اقبال ہیمرتھرو میں بارہویں نمبر پر آئے اور غلام رازق ایک بار پھر ایک سو دس میٹرز ہرڈلز کے سیمی فائنل تک پہنچے۔

1996 کے اٹلانٹا اولمپکس سے پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس بھی اولمپکس میں شرکت کررہی ہیں۔

شبانہ اختر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے اٹلانٹا اولمپکس میں لانگ جمپ میں حصہ لیا تھا۔

1988 کے سول اولمپکس میں جب ہاکی سے میڈل جیتنے کی امید پوری نہ ہوسکی حسین شاہ باکسنگ رنگ سے خوشی کی خبر لے آئے اور انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ وہ مڈل ویٹ میں مکسیکو زائرے اور ہنگری کے باکسرز کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچے جہاں کینڈا کے باکسر ایگرٹن مارکس نے انہیں شکست دی۔

پاکستانی پارلیمان میں سگے بھائیوں میں اضافہ

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجانے کے بعد پارلیمان کے ایوان زیریں میں موجود سگے بھائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کے بھائی علی موسٰی گیلانی کچھ عرصہ قبل ہی ضمنی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور گیلانی برادران سے پہلے یہ یہ اعزاز مسلم لیگ نون اور جمیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔

گیلانی برادران سے قبل عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے جبکہ مسلم لیگ نون کے راجہ صفدر اور راجہ اسد جہلم کے دو حلقوں سے بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین اور ان کے بھائی رانا افضال بھی ایک ہی وقت میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

سنہ انیس سو ترانوے میں مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور ان کے بھائی شہبازشریف بھی بیک وقت رکن قومی اسمبلی رہے۔ انیس سو ستانوے میں جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ان کے ایک بھائی عباس شریف رکن قومی اسمبلی اور دوسرے بھائی شہبازشریف وزیراعلٰی پنجاب تھے۔

قومی اسمبلی میں جہاں ایک جماعت سے بیک وقت منتخب ہونے والے سگے بھائی رکن ہیں وہیں ایوان میں ایسے دو سگے بہن بھائی بھی ہیں جو بیک وقت دو مختلف جماعتوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
 
یاسمین رحمان کا تعلق حکمران جماعت پیپلزپارٹی سے ہے جبکہ ان کے بھائی پرویز ملک حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے رکن اسمبلی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے خرم جہانگیر وٹو اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ ان کی بہن روبینہ شاہین وٹو رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

ماضی میں اس کے برعکس پیپلزپارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو وزیراعظم تھیں اور ان کے بھائی مرتضٰی بھٹو سندھ اسمبلی کے رکن تھے۔

قومی اسمبلی سے ہٹ کر دیکھا جائے تو ایسے منتخب بہن بھائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو بیک وقت سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے رکن چنے گئے ہیں۔

ان میں سب سے نمایاں نام عوامی نیشنل پارٹی کے بلور برادران کا ہے۔ الیاس بلور رکن سینیٹ ہیں جبکہ ان کے بھائی وفاقی وزیر غلام احمد بلور قومی اسمبلی اور سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور خیبر پختونحوا اسمبلی کے رکن ہیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ قاف کےسربراہ چودھری شجاعت حسین اس وقت سینیٹر ہیں جبکہ ان کے بھائی چودھری وجاہت حسین رکن قومی اسمبلی ہیں۔

مسلم لیگ نون کے ہی خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اس طرح مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کے بھائی سیف الملوک کھوکھر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بھائی احمد مجتبٰی گیلانی بھی ضمنی انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی کامیاب ہوئے۔ اس طرح گیلانی برادران بھی بیک رکن اسمبلی بننے والے بھائیوں میں شامل ہوگئے۔ تاہم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی باعث یہ اعزاز برقرار نہ رہ سکا۔

مسلم لیگ نون کے کھوسہ برادران کا شمار بھی ان منتخب نمائندگان میں ہوتا ہے جو بیک وقت قومی یا صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔ سردار حسام الدین کھوسہ اور ان کے چھوٹے بھائی سردار دوست محمد کھوسہ پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ان کے ایک بھائی سیف الدین کھوسہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

دوست محمد کھوسہ صوبائی وزیر اور وزیراعلٰی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

سنہ دو ہزار دو میں منتخب والی اسمبلی میں سمیرا ملک اور ان کی بہن عائلہ ملک بھی ایک ہی وقت قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں اپنے آبائی شہر ملتان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا اور دونوں نشستوں پر کامیاب ہوگئے تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی اور خالی ہونے والی نشست پر اپنے بھائی مرید حسین قریشی کو امیدوار نامزد کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

اس طرح مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر ضمنی انتخاب میں اسمبلی کے رکن بنے جبکہ ان کے بھائی طاہرعلی مانسہرہ کی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے۔

Journalists threatened by political officer in Waziristan

One of our journalist friend from South Waziristan Agency Farooq Mehsud has been threatened by the assistant political officer of SWA when he tried to confirm a news piece from him relating the return of IDPs of south Waziristan. He was embarrassed and threatened of arrest and serious consequences under the black law of FCR( frontier crimes regulations) which is prevalent in the tribal areas for the last one century.Political administration in the tribal areas have frequently been using this black law against journalists and it has been hanging as the sword of Damocles over the heads of the journalists working in tribal areas, the most dangerous zone for journalists.
 
We want to inform all the authorities concerned that if Farooq Mehsud gets any kind of harm from any quarter, APO south Hamid Khattack would be responsible for it.
 
 
IHSAN DAWAR
president press club
Mirali North Waziristan agency
FATA.