ہالی
ووڈ کے لیجنڈری اداکار و ہدایت کار اور کامیڈین چارلی چپلن کی منفرد پہچان
ان کی انتہائی مقبول ہیٹ اور چھڑی گذشتہ دنوں 62 ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام
کر دی گئیں۔ معروف نیلام گھر بونہمز کے تحت نیلامی کے لیے پیش کی گئیں چارلی
چپلن کی یہ ہیٹ اور چھڑی ان کے Lttle Tramp کردار کی نمایاں پہچان تھیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کے روز نیلامی کے لیے پیش کی گئی اس ہیٹ اور چھڑی کے 40 سے60 ہزار ڈالر تک میں فروخت ہو جانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں تاہم یہ توقعات سے زائد قیمت پر ایک نامعلوم خریدار نے حاصل کرلیں۔