طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی خوراک میں وٹامن سی کا بھر پور استعمال ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرے کو روک دیتا ہے۔ اس تحقیق سے قبل پھلوں اورسبزیوں کے استعمال سے ذبابیطس میں کمی کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی اس تحقیق میں ۲۱۸۳۱ صحت مند مرد اور خواتین جن کی عمریں ۴۰ سے ۷۰ سال کے درمیان تھیں، کا تجزیہ کرنے کے بعد دیکھا گیا کہ وٹامن سی کا استعمال کرنے اور پھلوں اور سبزیوں کو روزانہ کھانے والوں میں ذیابیطس کے مرض سے بہت ہی کم خطرات لاحق تھے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پھل اور سبزیوں قدرتی طور پر وٹامن سی کا ذریعہ ہیں، جبکہ وٹامن سی پر مشتمل سپلیمنٹ بھی اس عمل میں مفید ثابت ہوتے ہیں مگر ان میں شامل دیگر مصنوعی اجزاء کی وجہ سے ان کی افادیت نسبتاً کم ہوتی ہے۔