اگر آپ کو اپنے موبائل پر اشتہاری یا ایسے ایس ایم ایس موصول ہورہے ہوں جو آپ کی مرضی کے بغیر بھیجے جارہے ہیں اور بعض اوقات کوئی نامعلوم شخص بھی خواہ مخواہ ایس ایم ایس کرنا شروع کردیتا ہے۔ یہ تمام صورتیں غیرقانونی ہیں۔ ایسی صورت میں آپ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو شکایت کرسکتے ہیں۔ شکایت کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے اور اس کے کوئی زیادہ چارجز بھی نہیں ہیں۔ شکایت کرنے کے لئے آپ کو صرف ایک ایس ایم ایس 9000 پر کرنا ہے، 9000 پر ایس ایم ایس کرنے کے صرف 10 پیسے جمع ٹیکس چارجز وصول کئے جائیں گے۔ اس سے آپ کی شکایت آپ کی کمپنی کے پاس درج ہوجائے گی اور آپ کو شکایت کے اندراج کی ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع بھی کی جائے گی۔
طریقہ؛
طریقہ؛
- آپ نے جس ایس ایم ایس کے بارے میں شکایت کرنی ہے وہ کھولیں اور اس میں سب سے اوپر وہ موبائل نمبر لکھیں جس سے آپ کو ایس ایم ایس کیا گیا ہے پھر سپیس دے کر اس ایس ایم ایس کی تفصیل دیں یعنی ایس ایم ایس میں جو پیغام دیا گیا وہ شامل کریں اور پھر 9000 پر بھیج (send کریں) دیں۔ جس کے جواب میں آپ کو شکایت کے اندراج کی اطلاع اور شکایت کے نمبر سے آگاہ کیا جائے گا۔