پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان
دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے
ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، اور کھلاڑی
دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے اور آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں
شکست کا جواب دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی شاہین کینگروز پر فیصلہ کن وار کیلیے تیار ہیں، ادھر جمعرات کو آسٹریلوی بیٹسمین سپنرز کو کھیلنے کا سبق یاد کرتے رہے۔ پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 7 وکٹ کی شاندار فتح کے بعد پاکستان نے اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے پر توجہ مرکوز کرلی ہے، آج کامیابی کی صورت میں ٹی 20 ٹرافی پاکستان کے نام اور ون ڈے سیریز کی ناکامی کا بدلہ مکمل ہوجائے گا۔
پاکستان کی جانب سے فاتح الیون میں کسی تبدیلی کا امکان موجود نہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنز کی جانچ کرسکتی ہے، اس صورت میں شعیب ملک کی جگہ آل رائونڈر عبدالرزاق کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔
دوسرا میچ بھی پہلے والی کنڈیشنز میں ہی کھیلا جائے گا اس لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے ٹارگٹ کے حصول کی کوشش کرسکتی ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 31 گیندیں قبل 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم کپتان محمد حفیظ اتنی بڑی فتح پر حیران نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے تھے کہ آسٹریلیا کو زیر کرسکتے ہیں، ہماری باؤلنگ میں ورائٹی اور بیٹنگ لائن بھی اچھی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل فتوحات کے راستے پر گامزن ہونا ہمارے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا، ورلڈ کپ ہمارے سامنے ہے مگر ہمارا پہلا مقصد آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی بیٹسمینوں کے لیے پاکستانی سپن باؤلنگ بدستور درد سربنی ہوئی ہے، پہلے میچ میں بھی ان کی 6 اہم وکٹیں سلو بولرز نے لیں، اس لیے جمعرات کو بیٹسمین نیٹس میں زیادہ تر سپن باؤلنگ کو ہی کھیلنے کی پریکٹس کرتے رہے۔
کپتان جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں شکست سے مجھے کافی مایوسی ہوئی، ہمیں ابھی بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان کے خلاف سیریز میں واپسی کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر جس طرح کا کھیل ہم نے پہلے میچ میں پیش کیا اس کے بل پر ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنا بھی بے وقوفی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔