پیر, جولائی 02, 2012

پاکستان سے غربت کا خاتمہ، یورپی نوجوان بھی میدان میں

ترقی یافتہ ملکوں کی طرف سے سرکاری طور پر ترقی پذیر ملکوں میں غربت کے خاتمے کے لئے تعاون کی خبریں تو ملتی رہتی ہیں۔ ان فلاحی منصوبوں میں تعاون کا سلسلہ اب غیر سرکاری سطح پر بھی فروغ پا رہا ہے۔

اس کی تازہ مثال یورپ سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان ہیں جو آج کل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے رومان لینز اور ہالینڈ کے ڈیوڈ اِکِنک کوہ پیمائی کا شوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس شوق کو سماجی بھلائی کے کاموں کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے سات بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کوہ پیمائی کے دوران ملنے والی شہرت اور وسائل کو وہ فلاحی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رومان اور ڈیوڈ پاکستان میں چھوٹے قرضوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے جدو جہد کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم اُخوّت کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کے آٹھ روزہ دورے کا مقصد اُخوّت کی سرگرمیوں اور اس کے فلاحی منصوبوں کے لیے معاونت کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

لاہور میں اپنے قیام کے دوران ان یورپی نوجوانوں نے اُخوّت سے بلا سود قرضہ حاصل کرنے والوں، اُخوّت کو عطیات دینے والوں اور اُخوّت کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے اُخوّت کے لیے دو لاکھ روپے کے پہلے عطیے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان یورپی نوجوانوں نے ایک غیر سرکاری تنظیم "نو ماونٹین از ٹو ہائی" بھی بنا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی کی طرح دنیا میں انسانی بھلا ئی کا کوئی بھی منصوبہ ناممکن نہیں ہے۔ ہر آدمی محنت اور کوشش سے اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئےجرمن نوجوان رومان نے بتایا کہ وہ اور ان کا دوست ڈیوڈ آج کل سٹوڈنٹ ویزے پر امریکا میں مقیم ہیں اور ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں، انہیں اُخوّت کے بارے میں بوسٹن میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان کے ذریعے پتہ چلا تھا۔ ان کے مطابق وہ ترقی پذیر ملکوں میں عوامی بھلائی کے منصوبوں میں معاونت کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں مغربی ملکوں میں اُخوّت کے لیے عطیات اکٹھے کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھوٹے قرضوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کا اُخوّت کا ماڈل اس وقت امریکا اور برطانیہ کے کئی تعلیمی اداروں میں کیس سٹڈی کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔

ڈیوڈ نامی نوجوان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ بعض عالمی ذرائع ابلاغ میں پائے جانے والے تاثر کے برعکس انہیں پاکستان کے لوگ محنتی اور مہمان نواز لگے ہیں۔

اخوت کے ڈائریکٹر ہمایوں احسان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ یورپی نوجوانوں کا اُخوّت کے ماڈل کو سمجھنے کے لیے پاکستان آنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے اور اس سے اُخوّت کو اپنے کامیاب ماڈل کو دنیا کے سامنے ایک مثال کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہمایوں احسان کے بقول اس طرح کے رابطے مشرق اور مغرب کے لوگوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ان کے مابین فاصلے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پاکستانی اولمپکس ہاکی سکواڈ میں سینیئرز کی واپسی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لندن اولمپکس کے لیے بیس رکنی پاکستانی ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ٹیم کی قیادت کریں گے اور انہیں مئی میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود کپتانی پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ستائیس جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے لندن روانگی سے قبل ٹیم مینجمنٹ بیس میں سے اٹھارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

حالیہ میچوں میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیم میں سنٹر فارورڈ ریحان بٹ، محمد وسیم اور سابق کپتان شکیل عباسی کی واپسی ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سکواڈ کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر حنیف خان نے کہا کہ ’ہم نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے تاکہ باقی کھلاڑی ان کے تجربے سے مستفید ہوسکیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حال ہی میں چند جونیئر کھلاڑیوں کو بھی آزمایا اور یہ سکواڈ جونیئر اور سینیئر کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے‘۔

پاکستان ماضی میں تین مرتبہ اولمپکس میں ہاکی کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ اس نے یہ اعزاز اٹھائیس برس قبل لاس اینجلس اولمپکس میں حاصل کیا تھا۔

اولمپکس میں ہاکی کے کھیل میں پاکستان کو آخری تمغہ سنہ انیس سو بانوے میں ملا تھا جب اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

بیجنگ اولمپکس میں پاکستان نے ان مقابلوں میں اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

لندن اولمپکس میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی شمولیت دو ہزار دس کا ایشیا کپ جیتنے کی وجہ سے یقینی ہوئی تھی اور ان مقابلوں میں اسے گروپ اے میں آسٹریلیا، برطانیہ، سپین، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر حنیف خان کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم لندن اولمپکس میں وکٹری سٹینڈ پر بھی پہنچ جاتی ہے تو وہ بھی کسی طلائی تمغے سے کم نہیں ہوگا۔

لندن اولمپکس کے لیے پاکستانی سکواڈ یہ ہے: سہیل عباس ( کپتان)، عمران شاہ، عمران بٹ، محمد عرفان، محمد عمران، کاشف شاہ، فرید احمد، راشد محمود، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، وسیم احمد، ریحان بٹ، شکیل عباسی، محمد وقاص، عمر بھٹہ، علی شاہ، محمد زبیر، عبدالحثیم خان،محمد رضوان اور شفقت رسول

پنجاب میں درجنوں ڈاکٹر گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے ہڑتال کرنے والے نوجوان سرکاری ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے رات گئے صوبائی دارالحکومت لاہور سے تین درجن سے زائد ڈاکٹروں کو حراست میں لیا۔

ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب نوجوان ڈاکٹروں کی تنظیم کا اجلاس ہورہا تھا جس میں ہڑتال کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جانا تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق پولیس نے رات گئے جن ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے ان میں نوجوان ڈاکٹروں کی تنظیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اہم عہدیدار شامل نہیں ہے۔ پولیس کی کارروائی سے قبل ہی تنظیم کے عہدیدار پولیس جل دینے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری کے ردعمل میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں نوجوان ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا۔ تاہم حکومت نے فوری طور مبتادل انتظامات کرتے ہوئے سینیئر ڈاکٹروں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی بھاری نفری نے سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کو رات گئے گھیرے میں لے لیا اور عین اس وقت دھاوا بول دیا جب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہورہا تھا۔

پنجاب میں نوجوان ڈاکٹر گزشتہ دو ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں اور سرکاری ہسپتالو ں میں کام کرنے والے ان نوجوان ڈاکٹروں کا یہ مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت ان کے سروس سٹرکچر کا اعلان کرے۔

پولیس نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی گرفتاری کے لیے ہاسٹل کے کمروں کے دروازے توڑ دیئے اور جب پولیس کمرے میں داخل ہوئی تو وہاں موجود ڈاکٹرز پچھلے راستے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے اجلاس میں بیس سے زیادہ رہنما موجود تھے تاہم پولیس اب تک صرف ایک عہدیدار عامر بندیشہ کو گرفتار کرسکی ہے۔ پولیس نے ہاسٹل میں سرچ آپریشن کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں کو حراست میں لے کر انہیں شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے حکومتی کارروائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کی ہے۔ تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے ہسپتالوں کا نظام مفلوج ہوگیا تھا اور حکومت نے مجبوری میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ دنوں تک نوجوان ڈاکٹروں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ ہڑتال ختم کردیں۔

انہوں نے بتایاکہ سینئر ڈاکٹروں نے بھی ہڑتالی ڈاکٹروں کو قائل کرنے کے لیے وزیراعلیْ پنجاب سے مہلت مانگی لیکن نوجوان ڈاکٹروں نے اپنے سینئر ڈاکٹروں کی بات بھی نہیں مانی۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں معاملات کو معمول کے مطابق چلانے کے لیے بندوبست کرلیا ہے اور ان کے بقول پیر کے روز سے ہسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔

صوبائی مشیر صحت کے مطابق نوجوان ڈاکٹروں کی اکثریت ہڑتال کی حامی نہیں ہے اور ہر ہسپتال میں آٹھ دس ایسے ڈاکٹرز ہیں جو دیگر ڈاکٹروں کو ہڑتال پر مجبور کررہے تھے۔

پنجاب حکومت کی درخواست پر فوج کی میڈیکل کور کے ایک سو پچاس ڈاکٹرز بھی آج سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتال میں پیر کے روز پولیس مامور کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ کسی ناخوش گوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

پنجاب حکومت نے ان چوبیس نوجوان ڈاکٹروں کو برطرف کردیا ہے جو ایک سال کے لیے ایڈہاک بنیادوں پر کام کررہے تھے۔ ان ڈاکٹروں پر دیگر ڈاکٹروں کو ہڑتال کےاکسانے کا الزام ہے۔

لاہور کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کے کام چھوڑنے سے ایک بچے کی موت کا مقدمہ بھی ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

یورو کپ: سپین اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

سپین اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا
فٹ بال کے عالمی چیمپئن سپین نے یورپی ملکوں کے درمیان سنہ دو ہزار بارہ کے مقابلوں میں اٹلی کو چار گول سے شکست دے کر یورپین چیمپیئن ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

یورپی ممالک کے درمیان فٹ بال کے مقابلوں کی تاریخ میں اتنی بڑی سبقت سے کوئی ٹیم اس سے قبل فائنل نہیں جیتی ہے۔

اٹلی کے خلاف سپین کی سنہ انیس سو بیس کے بعد یہ پہلی بڑی کامیابی ہے۔

سپین کی ٹیم نے مسلسل تین بڑے بین الاقوامی مقابلے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

سنہ دو ہزار آٹھ میں سپین کی ٹیم نے یورو کپ جیتا تھا۔ اس کے دوسال بعد اس نے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب وہ دوبارہ یورو کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یورو سنہ دو ہزار بارہ کا یہ فائنل جسے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا کسی حد تک یک طرفہ ثابت ہوا۔ اٹلی کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور سپین کی ٹیم اپنے چھوٹے چھوٹے پاسوں کی وجہ سے کھیل پر چھائی رہی۔

اٹلی کے کھلاڑی بیلوٹولی جنھوں نے سیمی فائنل مقابلے میں دو گول کیے تھے اس میچ میں بالکل بے بس نظر آئے اور ایک بھی جان دار حملہ کرنے میں ناکام رہے۔

سپین کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کیے اور باقی دو گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ سپین کی ٹیم نے کھیل کے چودہویں ہی منٹ میں اٹلی پر گول کردیا تھا۔ یہ گول سپین کی طرف سے سلوا نے کیا۔ دوسرا گول کھیل کے اکتالیسویں منٹ میں ہوا جب ایلبا نے گول کیا۔

دوسرے ہاف میں سپین نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹلی کی ٹیم دوسرے ہاف کے شروع ہی سے شکست خردہ سی نظر آنے لگی۔
سپین کے دارالحکومت میں جیت کا جشن
سپین نے دوسرے ہاف میں کئی ایک تبدیلیاں کئیں۔ فرننڈو ٹوریز کو فیبرگاس کی جگہ کھیل میں شامل کیا گیا۔ ٹوریز نے کھیل کے اکاسویں منٹ میں گول کر کے سپین کی برتری کو تین صفر کردیا۔

اس کے بعد کھیل بالکل ہی یک طرفہ ہوگیا۔ اٹلی کے کھلاڑی تھکے اور شکست خورہ نظر آنے لگے۔ سپین کی طرف سے چوتھا اور آخری گول میتا نے اٹھسویں منٹ میں کیا۔ انھیں بھی ایک منٹ قبل ہی سلوا کی جگہ میدان میں بلایا گیا تھا۔

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کے 488 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

کولمبو میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل وقت مقررہ سے پہلے روک دیا گیا اور پاکستان کی ٹیم نے اب تک میزبان سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 488 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے افتتاحی بلے باز محمد حفیظ نے 172 کے انفرادی اسکور پر اتوار کو دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تھا لیکن وہ صرف چار رنز کے فرق سے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

اظہر علی نے اپنی سنچری مکمل کی اور اُنھیں 157 کے انفرادی اسکور پر رندیو کی گیند پر کلاسیکرا نے کیچ آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے ہیراتھ اب تک 143 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک – صفر سے برتری حاصل ہے۔

Rung HD, Hadiqa Kiani, Coke Studio, Season 5, Episode 3 download free mp3

Rung HD, Hadiqa Kiani, Coke Studio, Season 5, Episode 3 download free mp3

اتوار, جولائی 01, 2012

دعا

اس دعا کو اسم اعظم بھی کہا گیا ہے

جنوبی ایشیا کے گدھ پر منڈلاتے خطرات

گدھ ماحول کو تعفن اور دیگر جراثیم سے صاف رکھنے کے لیے حیاتیاتی تنوع میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر گزشتہ چند برسوں کے دوران جنوبی ایشیا میں اس پرندے کی نسل تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔

اس پرندے کی خوراک مردہ جانور کا گوشت اور دیگر باقیات ہوا کرتی ہیں لیکن تکلیف دہ بات یہ ہے کہ موت سے زندگی کشید کرنے والا پرندہ اب اپنی ہی خوراک سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

اس کی ناپید ہوتی نسل کی وجوہات ماہرین کے بقول ایسے مردہ جانوروں کا گوشت ہے جنہیں بیماری کے دوران ڈیکلوفینک کی دوا دی گئی ہوتی ہے۔ اس گوشت سے گدھ کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں اور وہ موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس امر کی نشاندہی کے بعد اس دوا کے جانوروں میں استعمال پر خطے کے چار ملکوں پاکستان، نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش میں پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اس کے باوجود صورتحال اتنی حوصلہ افزا نہیں۔

تربوز سے موسمی بیماریوں کا خاتمہ

گرمیوں میں تربوز کا استعمال موسم کی شدت کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں پانی سے اگر پیاس نہ بجھے تو تربوز اس کے توڑ کا کام کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی سے بھرپور اس پھل کے استعمال سے جسم کو توانائی اورتسکین ملتی ہے جو موسم گرما میں کم ہوتی ہوئی قوت مدافعت کو بڑھا دیتا ہے۔ غذائی اعتبار سے تربوز میں فولاد، نشاستہ دار شکری اجزا اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو موسم کی سختی میں نہ صرف صحت کی ضمانت ہے بلکہ خشک کھانسی اور گرمیوں کے بخارکا علاج بھی تربوز کے استعمال میں پنہان ہے۔

روزانہ دانتوں کی صفائی عارضہ قلب سے بچاتی ہے

روزانہ دانتوں کی صفائی انسان کو عارضہ قلب سے بچاتی ہے۔ 

ماہرین طب نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دانتوں کی مناسب صفائی سے نہ صرف دانت اور مسوڑھے محفوظ رہتے ہیں بل کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے خدشات میں بھی کمی آتی ہے۔ 

برطانیہ کے ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف میں مبتلا لوگوں میں عارضہ قلب میں عارضہ قلب کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس لئے روزانہ دانتوں کی صفائی ضرور کرنی چاہیے۔

دل کا دورہ اور کھانسی کی شکایت

دل کے دورے کے دوران کھانسی آنے سے مریض کو ہسپتال تک جانے کی مہلت مل جاتی ہے اور اس عمل سے اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں بچ چکی ہیں۔ اس ضمن میں تحقیق پولینڈ کے سیلاسینا میڈیکل سکول میں مکمل ہوئی جس میں ۱۱۵ افراد کا تجزیہ کیا گیا جو صرف کھانسی کے باعث دل کے شدید دورے میں بھی محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ ۳۶۵ دیگر مریضوں میں بھی کھانسی کی علامات کے باعث دل کے دورے سے محفوظ رہنے کے شواہد ملے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد طبی ماہرین نے کھانسی کے عمل سے دل کے دورے سے بچت کے عوامل پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس میکیزم میں کس طرح دل پھٹنے سے رک جاتا ہے۔

چیونگ گم یادداشت کے لیے خطرناک ہے

مغربی یورپی سائنس دان تین ہزار طلباء کا معائنہ کرکے اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ چیونگ گم یادداشت کے لیے خطرناک ہے۔ طلباء کو دو گروپوں میں منقسم کردیا گیا تھا جن میں سے ایک گروپ کے شرکاء نے معائنہ کے دوران چیونگ گم استعمال کی جبکہ دوسرے گروپ کے شرکاء اس سے گریزاں رہے۔ معلوم ہوا کہ چیونگ گم کا استعمال طلباء کو متوجہ ہونے اور معلومات یاد رکھنے سے روک دیتا ہے۔ مزید برآں سائنس دانوں نے بتایا کہ پیڑ ہلانے اور اونگلیوں سے دستک دینے جیسی بلا سوچے کئے جانے حرکتوں سے بھی یادداشت کے اعمال پر منفی اثر پڑتا ہے۔

چیونگ گم یادداشت کے لیے خطرناک ہے

بیس مارچ کو یوم خوشی قرار دیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بیس مارچ کو یوم خوشی قرار دیا ہے۔ اس تنظیم کے تمام 193 رکن ممالک نے متفقہ طور پر بھوٹان کی متعلقہ تجویز کو منظور کرلیا۔ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق اس تقریب کے موقع پر بالخصوص مختلف تعلیمی پروگرام منعقد کئے جانے ہوں گے۔

سام سنگ گلیکسی نیکسس پر بھی پابندی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک امریکی عدالت نے سام سنگ اور ایپل کے مابین جاری پیٹنٹ کے تنازع کے تصفیے تک ملک میں سام سنگ کے سمارٹ فون گلیکسی نیکسس کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
تاہم عدالت نے کہا ہے کہ ان احکام پر عملدرآمد کے لیےایپل کو دس کروڑ ڈالر بطور ضمانت جمع کروانے ہوں گے۔ ضمانت کا مقصد یہ ہے کہ اگر سام سنگ یہ مقدمہ جیت جاتا ہے تو اس پابندی سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہوسکے۔

جج لوسی کوح نے اس ہفتے کے آغاز میں سام سنگ کے ٹیبلٹ کمپیوٹر گلیکسی ٹیب 10.1 کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

سام سنگ جنوبی کوریا کی ایک انتہائی بڑی الیکٹرونکس کمپنی ہے جس کی مصنوعات دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ جمعہ کو آنے والے فیصلے سے مایوس ہیں تاہم نیکسس کو صارفین تک پہنچانے کے لیے قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ تمام اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب ایپل امریکہ کی مقبول ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے آئی فون نے سمارٹ فون کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کی بے پناہ کامیابی کے بعد ایپل اپنی قدر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔
ایپل اور سام سنگ دنیا بھر کے ممالک میں پیٹنٹ اور دیگر جملہ حقوق کے سلسلے میں مختلف مقدمات میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے اس کی مصنوعات کے ڈیزائن کی نقل کی ہے جبکہ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ ایپل مصنوعات میں انٹرنیٹ سے رابطہ قائم کرنے کا طریقہ سام سنگ کا بنایا ہوا ہے۔


ثانیہ اور بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن سے باہر

بھارت کی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں سے باہر ہوگئی ہے۔ انھیں ایک ان سیڈڈ جوڑی کے ہاتھوں چھ تین اور چھ ایک کے سکور سے سٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اسی سال ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی نے فرنچ اوپن مقابلوں میں مکسڈ ڈبلز کا خطاب حاصل کیا تھا تاہم ومبلڈن میں انھیں دوسرے ہی دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی جوڑی کو ومبلڈن میں پانچواں درجہ دیا گیا تھا لیکن وہ پال ہینلی اور اے کردریاتسیوا کی جوڑی سے شکست کھا گئے۔

بھارت کی یہ جوڑی اپنی لے میں نہیں آسکی اور پہلا گیم چھ تین سے ہارنے کے بعد واپسی نہیں کر سکی اور دوسرا گیم بہت آسانی سے گنوا دیا۔

لندن میں جاری ایک سو چھبیسویں ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ میں ثانیہ مرزا خواتین کے ڈبلز کے مقابلوں میں ابھی بھی موجود ہیں اور وہ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔



ثانیہ اور بھوپتی کی جوڑی ومبلڈن سے باہر

سپاٹ فکسنگ: پانچ بھارتی کرکٹ کھلاڑیوں پر پابندی

بھارتی کرکٹ کٹرول بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے سلسلے میں پانچ کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سےایک پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔

پانچ میں سے چار کھلاڑی انڈین پریمئر لیگ کی مختلف ٹیموں سے وابستہ ہیں۔ ایک ٹی وی چینل نے سٹنگ آپریشن کے بعد ان کھلاڑیوں پر فکسنگ کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ٹی وی چینل نے ان کھلاڑیوں سے اپنی بات چیت کے ویڈیو بھی نشر کیے تھے جس کے بعد بھارتی بورڈ نے تفتیش کی ذمہ داری اپنے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سپرد کردی تھی۔

سزا کا فیصلہ بورڈ کی تادیبی کمیٹی نے کیا ہے جس میں بورڈ کے چیئرمین این سری نواسن اور نائب صدور ارون جیٹلی اور نرنجن شاہ شامل تھے۔

مدھیہ پردیش کے فاسٹ بالر ٹی پی سدھیندرا ( ڈیکن چارچرز) پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ شلبھ شریواستو (کنگز الیون پنجاب) پانچ سال تک کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ موہنیش مشرا (پونے واریرز)، امت یادو (کنگز الیون پنجاب) اور ابھینو بالی پر ایک ایک سال کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

بورڈ نے پندرہ مئی کو انکوائری مکمل ہونے تک پانچوں کھلاڑیوں پر عارضی پابندی لگا دی تھی۔ ٹی وی چینل کےانکشافات کے بعد شلبھ شریواستو نے بورڈ سے معافی مانگ لی تھی۔ سبھی کھلاڑیوں نے فکسنگ کے الزامات سے انکار کیا تھا۔

ان میں سے کسی بھی کھلاڑی نے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی ہے۔ ٹی سدھیندرا، ابیھنو بالی اور موہنیش بہل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جبکہ شلبھ شری واستو اور امت یادو نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ اپنا موقف پیش کیا۔

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی سدھیندرا پر ٹی وی چینل کے نامہ نگاروں سے سپاٹ فکسنگ کے لیے رقم لینے کا جرم ثابت ہوا جس کی وجہ سے انہیں مثالی سزا دی گئی ہے۔

بورڈ کے مطابق شلبھ شریواستو نے میچ فکسنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن نہ انہوں نے کوئی رقم لی تھی اور نہ کسی میچ کے دوران کوئی فکنسگ ہوئی۔ باقی کھلاڑیوں پر کرکٹ کو بدنام کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ تمام سزاؤں کا اطلاق پندر مئی سے ہوگا۔


پانچ بھارتی کرکٹ کھلاڑیوں پر پابندی

’پاکستانی سپریم کورٹ نے حد کردی‘

بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس مرکھنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عوام کو خوش کرنے کے چکر میں وزیراعظم کو نااہل قرار دے کر اپنی آئینی حددو کو پار کیا ہے۔

بی بی سی اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عدلیہ کو ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


’پاکستانی سپریم کورٹ نے حد کردی‘