پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور یولین روزے کی جوڑی یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور یولین نے کرسٹین ہیریسن اور رائن ہیریسن کو شکست دی۔ عالمی رینکنگ میں نویں نمبر
پر موجود پاک ڈچ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔
اعصام نے اس طرح
مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ اس
سےقبل وہ دو مرتبہ بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچے۔
2010 میں وہ فائنل تک بھی رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔