افغانستان میں متعین نیٹو فورسز کو پاکستان کے راستے سپلائی لائن کی بحالی میں امریکی وزیر ہلیری کلنٹن اور پاکستانی صدر آصف زرداری کی ملاقات نے اہم کر دار ادا کیا، جس دوران امریکی معذرت اور ٹرانزٹ فیس کے معاملات طے پائے۔
گزشتہ برس ایک امریکی حملے میں 24 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد حکومت نے سات ماہ سے بھی زائد عرصے تک نیٹو کی سپلائی لائن بند رکھی تھی۔ سپلائی کی بحالی کے لیے مئی میں پاکستانی صدر زرداری اور امریکی وزیرخارجہ کلنٹن کی شکاگو میں منعقدہ ملاقات فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اپنے 24 فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے پر اسلام آباد حکومت نے خوب احتجاج کیا اور بالآخر امریکہ کو معذرت پر مجبور کیا تاہم واشنگٹن نے بھی براہ راست معافی مانگنے کے بجائے نہایت سلیقہ مندی سے معذرت کے الفاظ چُنے۔
اس ضمن میں یہ احتیاط برتی گئی کہ اسلام آباد کی خواہش بھی پوری ہو اور رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات جیسے نازک مرحلے میں صدر باراک اوباما پر اندرون خانہ تنقید کے سلسلے کا آغاز بھی نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق وزیردفاع لیون پنیٹا کے اس بیان نے بھی امریکی انتظامیہ کو معافی کے ردعمل سے کسی حد تک بچایا، جس میں انہوں نے متبادل سپلائی روٹ کے بدلے ہر ماہ واشنگٹن کو پہنچنے والے اضافی ایک سو ملین ڈالر کے اخراجات کا ذکر کیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پنیٹا اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی جیسے عہدیدار پاکستان سے معافی نہ مانگنے کے حق میں تھے۔
روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شکاگو میں صدر زرداری کے ہمراہ پاکستانی وزیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی امریکی عہدیداروں سے ملے اور بعد میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کے ایک نائب تھومس نائڈس کے ساتھ طویل رابطہ کاری کے بعد ٹرانزٹ فیس اور معافی نامے کے معاملات طے کیے۔ امریکی ذرائع کے مطابق پاکستان نے نیٹو کو گزرگاہ فراہم کرنے کے لیے اضافی فیس کے مطالبے سے بھی دستبرداری اختیار کی۔
روئٹرز کے مطابق یہ دونوں اتحادی ممالک سپلائی لائن کی بحالی کو دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے خاصا اہم خیال کررہے تھے۔ امریکی ذرائع کے مطابق ایوان اقتدار سے منسلک بہت سے عہدیدار پاکستان سے معانگی مانگنے کی اس لیے مخالفت کررہے تھے کہ وہ اسے خطے کے ایسے ملک کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو وسیع امریکی امداد وصول کرکے بھی امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان سے کھل کر معافی نہیں مانگی گئی، ’’یہ افسوس کے اظہار کا ایک بیان تھا، جس میں معافی سے منسلک الفاظ استعمال کیے گئے۔‘‘ ایسے امکانات موجود تھے کہ اگر سپلائی لائن کی بحالی سے متعلق پاکستان کے ساتھ تصفیہ نہ ہوپاتا تو امریکی قانون ساز اسلام آباد کی مالی معاونت میں بڑے پیمانے پر کمی کر دیتے۔
”امریکہ نے پاکستان سے کھل کر معافی نہیں مانگی“