اتوار, نومبر 25, 2012

سپر ہاکی سیریز: پاکستان کو بھارت سے شکست

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری نائن اے سائیڈ سپر سیریز میں بھارت کھیل کے آغاز ہی سے پاکستان پر حاوی رہا اور دوسرے ہی منٹ میں پہلا گول کے برتری حاصل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا گول بھی کردیا۔

پاکستان کی طرف سے پہلا گول پہلے ہاف میں کیا گیا لیکن اس وقت تک بھارت تین گول کرچکا تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی بھارتی ٹیم پوری طرح کھیل پر چھائی رہی اور مخالف ٹیم کو صرف ایک گول ہی کرنے دیا جب کہ خود اس نے دو مزید گول داغ دیے۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی تیسری مسلسل ناکامی ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس کو آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی کو شکست دے چکے ہیں۔ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے بعد یکم دسمبر سے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔
 

1 تبصرہ:

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
    اگر ہمارے کھلاڑیوں کو بیرون ممالک کے دوروں کے دوران ڈسپلن کا پابند بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ کرکٹ اور ہاکی کے کھلاڑیوں کے ہاٹلوں اور بارز میں جانے اور لڑکیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے درجنوں سکینڈل تاریخ کا حصہ ہیں۔ لیکن عمران خان جیسا کپتان کہاں سے لاؤں جو کھلاڑیوں کو کمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دے۔ کتنے ہیں جنہیں اسی وجہ سے جرمانہ ہوا اور کئی نہایت مستند کھلاڑیوں کا تو مستقبل بھی ہمیشہ کے لئے ابتدا ہی میں تاریک ہوگیا لیکن کوئی سدھرنے کی طرف جاتا ہی نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔