اتوار, نومبر 25, 2012

لٹل ماسٹر اہلیہ کی باؤلنگ سے گھبراتے ہیں

سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ انجلی ایک تقریب کے دوران
نئی دہلی: کرکٹ کے میدان میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے والے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اہلیہ کی فاسٹ باؤلنگ سے گھبرا جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناراض بیوی کا سامنا باؤنسر کھیلنے سے زیادہ مشکل ہے۔

بھارت کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر میدان میں تو باؤلرز کی پٹائی کرتے نہیں تھکتے لیکن کرکٹ کا یہ شیر بھی دیگر مردوں کی طرح گھر میں بھیگی بلی ہے جس کا اعتراف سچن ٹنڈولکر نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

لٹل ماسٹر نے بتایا کہ وہ باؤنسر سے تو بچ سکتے ہیں لیکن بيوی کے غصے سے نہيں۔ کیونکہ فاسٹ باؤلرز کو کھیلنا ناراض بیوی کو منانے سے زیادہ آسان ہے۔ 

سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انجلی نے کيريئر کے اتار چڑھاؤ ميں ان کا بھرپور ساتھ ديا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
    ویسے کسی بھی شریف شوہر کے لئے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ بیوی تو بہرحال بیوی ہے اس کے غصے سے محفوظ رہنا کوئی آسان کام نہیں، لیکن لٹل ماسٹر قدرتی طور پر قد چھوٹا ہونے کے باعث میدان میں باؤنسر سے باآسانی بچ جاتے ہیں
    لیکن
    میرا تو خیال ہے وہ اپنی خوب صورت بیوی سے جان بوجھ کر بچنا چاہتے ہی نہیں ہوں گے، کیوں کہ عام حالات میں بیوی سے بچنے کے لئے بھی اِدھر اُدھر ہوجانا کچھ خاص مشکل کام نہیں ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔