پیر کے روز عالمی نمبر ایک روس کی ماریہ شراپووا جرمن کھلاڑی سابین لیسکی سے چھ چار اور چھ تین سے شکست کے بعد ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
شراپووا نے ایک ماہ قبل ہی کریئر گرینڈ سلیم مکمل کیا تھا۔
خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں پندرہویں نمبر کی لیسکی نے دو ہزار چار کی ومبلڈن چیمیئن کو پہلی بار مات دی ہے۔ اس سے قبل ان کے بیچ تین میچ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک گزشتہ سال کا ومبلڈن سیمی فائنل بھی تھا۔
دوسری جانب چار مرتبہ ومبلڈن کی فاتح سرینا ویلیمز اور دفاعی چیمپیئن پترا کوتووا بھی فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
چار مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن کم کیلیئسٹرز جرمنی کی ایجلیق کربر سے چھ ایک، چھ ایک سے ہار گئیں۔ کیلیئسٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری ومبلڈن ٹورنامنٹ تھا۔
ادھر مردوں کے مقابلوں میں چھ دفعہ ومبلڈن کے فاتح راجر فیڈرر سات چھ، چھ ایک، چار چھ اور چھ تین سے زیویئر مائلیس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے۔
شراپووا سے پہلے اس سال ومبلڈن کا پہلا غیرمتوقع نتیجہ رافائیل نڈال کی گزشتہ ہفتے چیک ریپبلک کے لوکس روسول سے مات تھی۔
ماریہ شراپووا کی ومبلڈن میں شکست
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔