صوفیا؛ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ٹرافی اٹھا رکھی ہے |
محمد آصف کو ورلڈ بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی طرف سے 3100 یورو انعام ملے گا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محمد آصف کے لئے 10 لاکھ روپے اور سندھ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایمیچر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز 1963 میں ہوا تھا۔ پاکستان نے 1966 اور 1993 میں ایونٹ کی میزبانی کی۔ محمد یوسف 1994 میں ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے۔ 2003 میں پاکستان کے محمد صالح فائنل تک پہنچے۔ جہاں انہیں بھارت کے پنکج
ایڈوانی نے شکست دی۔ 2008 میں پاکستان زلزلے کی وجہ سے ایونٹ کی
میزبانی نہ کرسکا۔ 2012 کی چمپیئن شپ مصر میں ہونا تھی لیکن خراب
حالات کے سبب اسے بلغاریہ منتقل کردیا گیا جہاں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان
کے محمد آصف نے کامیابی حاصل کی اور وہ ٹائٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی بن
گئے۔
میچ سمری |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔