جمعہ, نومبر 09, 2012

ناران میں موسم سرما کی دوسری برف باری

مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کی پہاڑیوں اور بابو سر ٹاپ پر موسم سرما کی دوسری برف باری سے شدید سردی کے باعث بابو سر ٹاپ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور موسم کی شدت کے باعث بابو سرٹاپ سے ناران سڑک مکمل بند ہوگئی ہے، راستہ کی بندش اور موسم کی شدت کے باعث گڈی داس اور بیسز کے مقام پر سیاحوں اور مسافروں کی سکیورٹی کے لئے قائم دو پولیس چوکیاں ختم کردی گئی ہیں۔



ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک بھر میں ہوا کا دباؤ معمول کے مطابق ہے جس کے باعث موسم خشک اور سرد ہوگیا۔ شمالی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے چلا گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔