منگل, جولائی 24, 2012

اسرائیل:خودسوزی کرنے والے کی حالت تشویشناک

سنیچر کو ایک ہزار سے زائد افراد نے موشے سلمان کے لیے دعائیہ تقریب میں شرکت کی تھی
 اسرائیل کے شہر تل ابیب میں خودسوزی کرنے والے معذور شہری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ معذور شہری ایک سابق فوجی ہے اور اس نے سابق فوجیوں کی بحالی کے ذمہ دار افسران سے تنازع کے بعد اتوار کو ایک بس سٹاپ پر خود کو آگ لگا لی تھی۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق خودسوزی کا یہ واقعہ یہود کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راہ گیروں نے متاثرہ شخص کو لگی آگ تو بجھائی لیکن اس وقت تک وہ اسّی فیصد جل چکا تھا۔

اس شخص نے ایک ہفتہ قبل خودسوزی کرنے والے ایک اور اسرائیلی شہری موشے سلمان کی آخری رسومات سے کچھ دیر قبل خود کو آگ لگائی۔ موشے سلمان نے عدم مساوات کے خلاف ایک ہفتہ قبل خودسوزی کرلی تھی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔


سنیچر کو ایک ہزار سے زائد افراد نے موشے سلمان کے لیے دعائیہ تقریب میں شرکت کی تھی۔ موشے سلمان کی خودسوزی سے اسرائیل میں بےچینی کی لہر دوڑ گئی تھی اور وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اسے ’انسانی المیہ‘ قرار دیا تھا۔

اسرائیل میں گزشتہ موسمِ گرما کے بعد عدم مساوات اور معاشی مشکلات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہوتے رہے ہیں۔

اسرائیل:خودسوزی کرنے والے کی حالت تشویشناک

 
اسرائیل: خودسوزی کا ایک اور واقعہ

اسرائیل میں ایک ہی ہفتے کے دوران خودسوزی کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق ایک شخص نے مالیاتی مشکلات کی وجہ سے خودسوزی کی کوشش کی تھی، انہیں انتہائی نازک حالت میں اپستال پہنچایا گیا۔ آکیوا میفی نامی پینتالیس سالہ معذور شخص نے ایک بس سٹاپ پر پہنچ کر خود پر پیٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔ ان کی ستر فی صد جلد جھلس گئی ہے۔ آکیوا میفی کے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میفی فوجی ملازمت کے دوران معذور ہوگئے تھے، انہیں بہت زیادہ قرضوں کا سامنا ہے۔ پچھلے چند دنوں سے وہ موشے سیلمان کی نقش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کررہے تھے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے بعد تیل ابیب کے مرکز میں سماجی انصاف کی خاطر ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران خودسوزی کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے باعث مسرت لیکن موقف کا غیر اخلاقی حصہ حذف کر دیا جائے گا۔