کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر159 رنزبنائے۔ بھارت کی طرف سے ورات کوہلی نے 50 رنزکی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سریش رائنا نے 38 رنز سکور کیے۔
افغانستان کی طرف سے شپور زاد ران 2 وکٹیں لے کرسب سے کامیاب بولررہے۔ افغانستان کی ٹیم نے 160 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا اچھا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ اور بالا جی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اشون نے 2 اور عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر ورات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔